14 July 2018 - 14:09
News ID: 436593
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران نے مستونگ دھماکے کی مذمت کی ہے۔
مستونگ سانحہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے مستونگ میں انتخابی مہم کے دوران ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے افسوس و ہمدردی کا اظہار کیا۔

پاکستان کے نگراں وزیر اعظم ناصر الملک، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علاوٴ الدین مری اور اس ملک کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نےمستونگ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اور دھماکے میں سراج رئیسانی سمیت دیگر افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد ملک کے امن کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ انتخابی مہم کو بھی سبوتاژ کرنے کی کوشش میں ہیں۔

واضح رہے کہ مستونگ میں کل بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار کے قافلے پر بم حملہ ہوا جس میں سراج رئیسانی سمیت 129 افراد جاں بحق جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملے میں 197 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ دہشتگرد گروہ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬