14 July 2018 - 14:18
News ID: 436596
فونت
پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے صوبہ بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں خودکش حملے کی ذمہ د اری قبول کرلی ہے اس حملے میں ۳۰۰ سے زائد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
داعش

رسا نیوز ایجنسی کی رائٹرز  سے رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے صوبہ بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں خودکش حملے کی ذمہ د اری قبول کرلی ہے اس حملے میں 300 سے زائد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے میں عوامی پارٹی کے رہنما سراج رئیسانی بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں درینگڑ کے قریب بلوچستان عوامی پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران داعش کے خودکش حملے کے نتیجے میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی سراج رئیسانی سمیت  200  افراد ہلاک جب کہ 150 سے زائد زخمی ہوگئے، سراج رئیسانی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے پاکستان میں گذشتہ تین برسوں میں دہشت گردی کا یہ ہولناک واقعہ ہے جس میں اتنی بڑی تعداد میں عام شہری مارے گئے ہیں ۔

باخـبر ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے منسلک  وہابی دہشت گرد ہمیشہ عام شہریوں کا قتل عام کرتے ہیں۔ پاکستانی حکام اس سے قبل پاکستان میں داعش کی موجودگی سے انکار کرتے رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں تمام وہابی ادارے داعش کے ہر اول دستے میں شامل ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬