15 July 2018 - 12:05
News ID: 436601
فونت
محمد جواد ظریف :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے جوہری معاہدے کے تیسرے سال کی مناسبت سے کہا کہ جوہری معاہدے کے بعد ثابت ہو گیا کہ امریکہ کسی بھی معاہدے کا پابند نہیں ہے اور اس پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران کو معلوم تھا کہ امریکہ اپنے وعدوں پر کاربند نہیں رہے گا اور اب امریکہ کے اتحادی بھی اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ  امریکہ کسی بھی معاہدے کا پابند نہیں ہے اور اس پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری معاہدہ امریکی اقدامات اور خلاف ورزیوں کے باوجود سفارتی سطح پر کامیابی کے عنوان سے باقی ہے۔

واضح رہے کہ 14 جولائی 2015 کو ایران اور 1+5 کے مابین جوہری معاہدہ طے پایا لیکن امریکا نے 8 مئی 2018 کو یکطرفہ طور پر اس معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬