17 July 2018 - 19:10
News ID: 436627
فونت
سید عباس عراقچی :
نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ھندوستان جوہری معاہدے کے تحفظ کیلیے پر عزم ہے۔
سید عباس عراقچی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ھندوستان جوہری معاہدے کے تحفظ کیلیے پر عزم ہے۔

یہ بات ایرانی وزیر خارجہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نے پیر کے روز نئی دہلی میں ھندوستانی حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق، عراقچی ھندوستان اور ایران کے درمیان مشترکہ سیاسی مذاکرات کے 15 ویں دور کی شرکت کے لیے ھندوستان کے دورے پر ہے۔

اعلی ایرانی جوہری مذاکرات کار نے کہا کہ اس ملاقات کے دوران فریقین نے اقتصادی، ثقافتی، سیاسی، قونصلر، بین الاقوامی اور علاقائی معاملات کے حوالے سے گفتگو کی۔

انہوں نے ایران اور ھندوستان کے درمیان تعلقات پر امریکی علیحدگی کے اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ھندوستان ایرانی تیل کے بڑے خریداروں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ھندوستانی حکومت ایران سے تیل کی خریداری کو جاری رکھے گا۔

عراقچی نے کہا کہ ایران مخالف امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایران اور ھندوستان کے درمیان تیل کی تجارت کے راستے میں کچھ مسائل موجود ہے جس نشست میں ان مسائل کے حل کرنے پر بات چیت کی گئی۔

یاد رہے کہ اس مذاکرات کے پچھلے دور تہران میں منعقد ہوگیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬