26 July 2018 - 11:52
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 436697
فونت
چین کے صدر :
چین کے صدر نے امریکا کی خودسرانہ پالیسیوں اور چین کے ساتھ واشنگٹن کی تجارتی جنگ میں شدت کی بابت خبردار کیا ہے۔
شی جین پنگ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کے صدر شی جین پنگ نے جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں بریکس کے سربراہی اجلاس میں تقریر کے دوران امریکا کی توسیع پسندانہ اور خود سرانہ پالیسیوں اور اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی بالادستی کو قبول نہیں کیا جاسکتا اور یہ رویّہ بین الاقوامی اقتصادی نظام کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ امریکا کی من مانی اور خود سرانہ پالیسیوں کی دنیا میں کہیں بھی پذیرائی نہیں ہے اور اس قسم کی پالیسیوں کا کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے بریکس کے رکن ملکوں کے سربراہوں سے کہا کہ وہ چند قطبی نظام کی حمایت کرکے امریکا کی یک قطبی پالیسی کی مخالفت کریں۔ بریکس میں برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقا شامل ہیں۔ چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ آٹھ مارچ دوہزار اٹھارہ سے شروع ہوئی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬