رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پچھلے چار ماہ کے اقتصادی جائزے کے مطابق ساوتھ پارس انرجی زون کی برآمدات میں بائیس فی صد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس میں سیال گیس کی برآمدات سب سے زیادہ ہے۔
پارس انرجی زون کے ڈائریکٹر جنرل کسٹم، احمد پور حیدر نے بتایا ہے کہ پچھلے چار ماہ کے دوران نو ملین نوسوگیارہ ٹن سے زیادہ مقدار میں سیال گیس، میتھانول، پولین ایتھیلین، سلفر، امونیا اور پیٹرول بیرون ملک برآمد کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ برآمد کی جانے والے توانائی کی مالیت پانچ ارب چھے سو نو ملین ڈالر کے برابراہے۔
قابل ذکر ہے کہ جنوبی پارس کا خصوصی اقتصادی زون دنیا کے عظیم گیس ذخائر میں شمار ہوتا ہے جسے ایران کی توانائی کا حب کہا جاتا ہے۔ساوتھ پارس انرجی زون سے سالانہ دو کروڑ ٹن سے زیادہ پیٹرولیم اور نان پیٹرولیم مصنوعات چین، جاپان، جنوبی کوریا، ہندوستان ، ہانگ کانگ، انڈونیشیا، ترکی، مصر، متحدہ عرب امارات اور کویت برآمد کی جاتی ہیں۔/۹۸۸/ ن ۹۷۹