رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور حسین جابری انصاری نے تہران میں تعینات فرانسیسی صدر کے خصوصی ایلچی برائے شامی امور 'فرانسوا سمنو' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کی واپسی کی سہولیات فراہم کرنا، آئینی اصلاحاتی کمیٹی، قیدیوں اور جھڑپوں میں لاپتہ افراد کے تبادلے کی کمیٹی کی سرگرمیوں کا آغاز شامی حکومت کی پہلی اور انسانی پالیسی ترجیح ہے۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم فرانس کے ساتھ علاقائی بحران سمیت شامی بحران کے حل کے لئے دوطرفہ باہمی تعاون کی مزید مضبوطی کے لئے پرعزم ہیں۔
جابری انصاری نے کہا کہ شامی بحران کا حل فوجی نہیں اور پناہ گزینوں کی واپسی کی سہولیات فراہم کرنا، آئینی اصلاحاتی کمیٹی، قیدیوں اور جھڑپوں میں لاپتہ افراد کے تبادلے کی کمیٹی کی سرگرمیوں کا آغاز شامی حکومت کی پہلی اور انسانی پالیسی ترجیح ہے۔
سنمو نے شامی بحران کے حل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے طاقتور کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ فرانس ایران کے ساتھ شامی بحران کے حل کے لئے باہمی تعاون پر تیار ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/