مصری عدالت نے اخوان المسلمون کے رہبر محمد بدیع سمیت کم از کم ۷۵ افراد کو موت کی سزا سنا دی ہے۔
![اخوان المسلمین](/Original/1397/05/07/IMG14475678.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصری عدالت نے اخوان المسلمون کے رہبر محمد بدیع سمیت کم از کم 75 افراد کو موت کی سزا سنا دی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق ان ملزموں پر مصری دفتر استغاثہ نے سلامتی کے منافی اقدامات، قتل، اقدام قتل اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے تھے۔
عدالت نے ایک فوٹو جرنلسٹ محمود ابو زید کو بھی موت کی سزا سنائی ہے۔ فوٹو جرنلسٹ 2013 سے جیل میں ہے۔
واضح رہے کہ ان افراد کو 5 سال قبل ایک دھرنے میں شریک ہونے کے بعد پرتشدد حالات پیدا کرنے کے الزامات کا سامنا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے