31 July 2018 - 19:15
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 436745
فونت
حسین خانزادی :
ایرانی نیول چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اسلامی جمہوریہ ایران کے اﺳﭩﺮﭨﯿﺠﮏ مفادات کا ایک اہم حصہ ہے جس کی سلامتی کو بھرپور طاقت کے ساتھ یقینی بنایا جائے گا۔
حسین خانزادی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی نیول چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اسلامی جمہوریہ ایران کے اﺳﭩﺮﭨﯿﺠﮏ مفادات کا ایک اہم حصہ ہے جس کی سلامتی کو بھرپور طاقت کے ساتھ یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بات امیر البحر ایڈمرل 'حسین خانزادی' نے منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی نیوی نے ہمیشہ سے آبنائے ہرمز کی سلامتی اور یہاں آزادانہ آمد و رفت کا خیال رکھا ہے اور آئندہ بھی اس کی سلامتی کو بھرپور طریقے سے یقینی بنائے گی۔

ایڈمیرل خانزادی نے آبنائے ہرمز کی عالمی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام آبناؤں کے استعمال کے لئے ان کے کھولنے کی ضرورت ہے اور اگر بند ہوجائے تو قابل قدر نہیں ہیں۔

ایرانی نیول چیف نے کہا کہ ایران مخالف پابندیوں سے آبنائے ہرمز پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں جبکہ ایک مخصوص ملک کے یکطرفہ فیصلے سے بھی دوسرے ممالک کے اقدامات متاثر ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایران کے جنوبی حصے میں واقع خلیج فارس کے پانیوں میں آبنائے ہرمز دنیا کے لئے تیل کی ترسیل کا ایک اہم گزرگاہ ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬