13 August 2018 - 12:10
News ID: 436866
فونت
مولوی علی رضا یعقوبی :
سمنگان گاؤں کےاہل سنت امام جماعت نے کہا: ایرانی مسلمان قرآنی تعلیمات کی پیروی کرتے ہوئے آپس میں متحد ہیں اور مقام معظم رہبری کے تابع و مطیع ہیں۔
 مولوی علی رضا یعقوبی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مولوی علی رضا یعقوبی  نے ہندوستانی میڈیا کے ساتھ دیدار میں آستان قدس رضوی کےادارہ  بین الاقوامی امور  میں خراسان رضوی کے اہل سنت علماء سے ملاقات کے دوران  کہا:آج تک جس چیز کی خاطر دنیا کے مسلمانوں نے مار کھائی ہے دین و دینداری میں افراط و تفریط ہے ،لیکن ایرانی مسلمان قرآنی تعلیمات کی پیروی کرتے ہوئے آپس میں متحد ہیں۔

انہوں نے بیان کیا : اہل سنت ملک کے تمام علاقوں میں اسلامی نظام کے تابع و مطیع ہیں اور دل و جان سے اس حکومت کے ساتھ ہیں  و مقام معظم رہبری کے حکم کے تابع اور علماء و مراجع کے پیچھے پیچھے  ہیں۔

سمنگان گاؤں کے اہل سنت امام جماعت نے وضاحت کی : ایران کے اہل سنت کو تمام شہری حقوق ملتے ہیں  اور جو کچھ آج کل مغربی میڈیا اور اسلامی جمہوری ایران کے دشمنوں نے پروپیگنڈہ کررکھا ہے کہ ایران میں اہل سنت شہری حقوق سے محروم ہیں سب غلط ہے، اور ایران کے تمام افراد خواہ سنی ہوں یا شیعہ سب کو برابری کا درجہ حاصل ہے۔ایرانی اسلامی حکومت کا  مخالف میڈیا فتنہ کھڑا کرنا چاہتا ہے تاکہ ایران کے مسلمانوں میں اختلاف  اور تفرقہ پیدا ہوجائے ۔

انہوں نے مزید کہا: ایران صرف سنی ہی نہیں بلکہ تمام اقلیتی مذاہب کے ماننے والوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں اور جو کچھ بھی میڈیا میں ایران میں تبعیض کے بارے میں اور بعض ادیان و مذاہب کے حقوق کے متعلق کہا جاتا ہے سب جھوٹ ہے ۔

سمنگان گاؤں کے امام جماعت نے تاکید کی:ہمارے علاقے کے ممالک کا اجنبی میڈیا غلط معلومات کی بنیاد پر  اسلام پر ضرب کاری لگارہا ہے  لیکن ایران میں مسلمان متحد ہیں اور ان کے تمام پروگرام نقشہ بر آپ ہورہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬