رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، یکم ذی الحجہ یوم عقد حضرت امیر المؤمنین علی(ع) و حضرت فاطمہ الزهراء(س) کے موقع پر مسجد اور ثقافتی سنٹر "بنیهاشم" کی سنگ بنیاد رکھی گئی جس میں مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله جعفر سبحانی شھر پردیسان کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین سید صمصام الدین قوامی اور شھر قم کے دیگر اعلی رتبہ مسئولین نے شرکت کی ۔
حضرت آیت الله سبحانی نے اس پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے کہ سن ۱۳ بعثت کو رسول اسلام(ص) کی ہجرت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: رسول خدا(ص) نے مدینے پہونچ کے بعد سب سے پہلا کام یہ کیا کہ نماز جمعہ قائم کیا اور اسی کے فورا بعد مسجد کی بنیاد رکھی ۔
اس مرجع تقلید نے مزید کہا: مدینہ پہونچ کر رسول خدا(ص) کا سب پہلے مسجد کا تعمیر کرنا اس بات کی نشانی ہے کہ مومنین اور مومنات کے لئے مسجد کی تعمیر رسول(ص) خدا کا سب بڑا اور اہم وظیفہ ہے ۔
حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے مساجد سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کئے جانے کی تاکید اور کہا: مدینہ منورہ میں جس مسجد کی رسول اسلام(ص) نے بنیاد رکھی اس کا مقصد جہاں نمازوں کا قیام تھا وہیں تعلیمی اور ثقافتی مسائل کی ترویج اور تقریروں کا مرکز بھی تھی ۔
انہوں نے آیه کریمہ «إِنَّمَا يَعْمُرُ مَسَاجِدَ اللَّهِ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَأَقَامَ الصَّلَاةَ وَآتَى الزَّكَاةَ وَلَمْ يَخْشَ إِلَّا اللَّهَ ...» کی تلاوت کرتے ہوئے سبھی کو مسجد کی تعمیر میں شریک ہونے کی دعوت دی ۔/۹۸۸/ ن۹۷۷