رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، خبرگان رھبر کونسل کے نمائندہ آیت الله محسن اراکی نے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: امام خمینی رہ کا ہنر یہ تھا کہ آپ نے دین کی بنیادوں پر حکومت قائم کی ، ایسے حالات میں کہ دین کو ملتوں کے قدم کی زنجیر سمجھا جاتا تھا حضرت امام خمینی رہ نے دین کی بنیادوں پر حکومت کا قیام کیا ۔
انہوں نے حضرت امام خمینی(ره) کے شخصیت کے مختلف گوشہ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: قران کریم کے کچھ کلمات الھی معاشرے کی اثر گزار شخصیتوں کے بیانگر ہیں کہ ان میں سے ایک لفظ " شاھد" ہے ۔
آیت الله اراکی نے واضح طور سے کہا: قران کریم نے علمائے دین اور کتاب الھی سے آگاہ نیز اس پر عمل کرنے والے علمائے کرام کو شاھد کے الفاظ سے یاد کیا ہے ۔
انہوں ںے حضرت امام خمینی(ره) کی شخصیت کو شاھد کا لقب دیتے ہوئے کہا: اس بزرگ مرد نے بچپنے ہی سے اپنی شخصیت کو دین اور کتاب الھی کی بنیادوں پر استوار کیا ۔
آیت الله اراکی نے مزید کہا: حضرت امام خمینی(ره) کی شخصیت آیات قرآن کے حوالہ سے "مبلغ عن الله" ہے اور آپ خصوصیتوں کی بنیاد پر انبیاء الھی کے حقیقی وارث ہیں ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام خمینی رہ کو "صدیقین" کا کھلا مصداق سمجھا جاسکتا ہے کہا: آپ نے اپنے پورے وجود کے ساتھ اسلام اور مکتب اهل بیت (ع) کی خدمت کی نیز اسلام کی تمام چیزوں پر ایمان رکھتے تھے ۔ /۹۸۸/ ن۹۷۷