‫‫کیٹیگری‬ :
14 August 2018 - 14:53
News ID: 436874
فونت
حجت‌ الاسلام والمسلمین فرحزاد:
سرزمین ایران کے مشھور مقرر نے ماه ذی‌ الحجہ کی بعض فضیلتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: رهبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک مقام پر فرمایا کہ ماه ذی ‌الحجہ، ماه ولایت اهل‌ بیت ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین حبیب الله فرحزاد

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور مقرر حجت ‌الاسلام و المسلمین حبیب ‌الله فرحزاد حرم مطهر کریمہ اهل بیت حضرت معصومہ قم (س) میں سوره الرحمن کی بعض آیات کی تفسیر کرتے ہوئے کہا: خداوند متعال نے سوره الرحمن کی ۱۹ ویں آیت میں ارشاد فرمایا کہ «مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِيَانِ؛ اس نے دو دریاوں کو آپس میں ملایا ۔ »

حرم حضرت معصومہ قم (س) کے مقرر نے ماه ذی ‌الحجہ کی بعض فضیلتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اس ماہ کے مستحب اعمال میں سے نماز مغربین کے بیچ ماہ ذی الحجہ کے عشرہ اول کی دو رکعت نمازیں ہیں ، ان نمازوں میں سوره اعراف کی 142 ویں کی تلاوت کی تاکید کی گئی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: سوره اعراف کی 142 ویں میں تاریخ کی اہم حقیقت بیان کی گئی ہے ، جیسا کہ ہم اس آیت مبارکہ میں تلاوت کرتے ہیں کہ «وَوَاعَدْنَا مُوسَى ثَلَاثِينَ لَيْلَةً وَأَتْمَمْنَاهَا بِعَشْرٍ فَتَمَّ مِيقَاتُ رَبِّهِ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً وَقَالَ مُوسَى لِأَخِيهِ هَارُونَ اخْلُفْنِي فِي قَوْمِي وَأَصْلِحْ وَلَا تَتَّبِعْ سَبِيلَ الْمُفْسِدِينَ؛ اور ہم نے موسیٰ سے تیس() راتوں کاوعدہ کیااور دس(دیگر)راتوں سے اسے پورا کیا اس طرح ان کے رب کی مقررہ میعاد چالیس راتیں پوری ہو گئی اور موسیٰ نے اپنے بھائی ہارون سے کہا: میری قوم میں میری جانشینی کرنا اور اصلاح کرتے رہنا اور مفسدوں کا راستہ اختیار نہ کرنا ۔ »

سرزمین ایران کے مشھور مقرر نے ماه ذی‌ الحجہ کی بعض فضیلتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: رهبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک مقام پر فرمایا کہ ماه ذی‌ الحجہ، ماه ولایت اهل‌ بیت ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۷۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬