رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، گارڈین کونسل کے جنرل سکریٹری آیت الله جنتی نے گارڈین کونسل کی ھفتہ وار نشست میں امریکا سے مذاکرہ کی بات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: امریکا کی نگاہ میں کمزور ملک میں سے ابھی تک کس ملک نے مذاکرہ کر کے فائدہ اٹھایا ہے ؟
گارڈین کونسل کے جنرل سکریٹری نے تمام ان لوگوں کو جو ابھی تک امریکا سے مذاکرہ کے قائل ہیں غفلت سے بیدار اور ہوشیار ہونے کی دعوت دی اور کہا: ایسی فرد سے مذاکرہ جس نے تمام بین الاقوامی معاھدوں کو زیر پا قرار دے دیا ہو اور اپنے وعدوں پر عمل نہ کیا ہو، عاقلانہ نہیں ہے ۔ امام خمینی رہ اور رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے بیانات کے مطابق امریکا سے مذاکرہ گھاٹے کا سودا ہے لہذا ایسا مذاکرہ منع ہے ۔
آیت الله جنتی نے ملک کے اقتصادی اور عوام کی معیشتی صورت حال پر افسوس کا اظھار کیا اور کہا: ہم نے بارہا و بارہا تاکید کی ہے موجودہ مشکلات سے نکلنے کا واحد راستہ انقلابی جزبات ہیں کیوں کہ یہ انقلاب ۸ سالہ جنگ اور دشمن کے مختلف فتنوں کے مقابل پیروزی سے ھمکنار ہوا ہے ۔
انہوں نے حکومت کے تمام اداروں میں فسادات سے مقابلے کے لئے مومن انقلابیوں سے استفادہ کی تاکید کی اور کہا: اضطراری حالات میں انقلابی عمل کرنا عین قانون ہے کیوں کہ کبھی فسادات سے مقابلہ کے لئے معمولی مبارزہ نتیجہ بخش نہیں ہوتا ۔
آیت الله جنتی نے آخر میں حکومت کے فاسد افراد کے محاکمہ کے حوالہ سے عدلیہ کے اقدامات کی قدردانی کی اور کہا: مفسدین اور غبن کرنے والوں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ دوسروں کے لئے عبرت رہے ۔/۹۸۸ / ن۹۷۷