14 August 2018 - 19:05
News ID: 436876
فونت
حجت الاسلام سید حمید جزائری:
سرزمین ایران کے مشھور عالم دین نے یہ کہتے ہوئے کہ حوزہ علمیہ کے مختلف علمی مباحث ، حوزہ کی تقویت کے گوشے ہیں کہا: طلاب، طلبگی کے راستہ کو سعادت کا راستہ جانیں ۔
حجت الاسلام سید حمید جزائری

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم ایران کے مشھور استاد حجت الاسلام سید حمید جزائری نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ حوزہ علمیہ قم کے نئے تعلیمی سال کا آغاز قریب ہے کہا: حوزہ علمیہ کے مختلف علمی مباحث حوزہ کی تقویت کے گوشے ہیں ، البتہ وہ علم جہاں تھذیب اور تربیت دونوں ہی ساتھ میں ہو جیسا کہ یہی طریقہ کار حوزہ میں رائج ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: طلاب اور اہل حوزہ ہمیشہ خود کو ایک قدم آگے بڑھانے کی کوشش کریں اور مستقبل کے حالات و ضرورتوں کی پیش گوئی کریں ۔

حجت الاسلام سید حمید جزائری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ حوزہ کی تعلیمات ، دقیق تحقیقات کے ساتھ ساتھ ہونی چاہئے کہا: یہ وہ طریقہ اور ماحول ہے جو ماضی سے حوزہ علمیہ کی فضا پر حاکم رہا ہے ، حوزہ علمیہ اندھی تقلید کا مخالف رہا ہے کیوں کہ آزادی شیعہ حوزات علمیہ کے خاص صفات میں سے ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: بزرگان کی باتوں پر سرتسلیم خم نہ کریں ، ان کی باتوں پر منطقی اعتراض کریں نیز استاد کی باتوں اور ان کے بیان کو تحقیقات کی بنیادوں پر قبول کریں ۔

حجت الاسلام سید حمید جزائری نے طلاب کو حوزہ علمیہ کی سنتوں پر توجہ کرنے کی تاکید کی اور کہا: حوزہ کی ایک سنت ، تدریس اور درس و بحث ہے ، ماضی میں طلاب اپنے سے نیچی کتابوں کی تدریس کیا کرتے تھے کہ جس کا عصرحاضر میں بھی احیاء ضروری ہے ۔ /۹۸۸/ن ۹۱۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬