15 August 2018 - 21:41
News ID: 436882
فونت
کل صبح مدرسہ فیضیہ میں انجام پائے گا؛
حوزه علمیه قم کے اساتذہ اور طلاب ملک کی اقتصادی مشکلات کے سبب " اقتصادی عدالت " کے عنوان سے کل صبح مدرسہ فیضیہ قم میں اعتراض آمیز اجتماع کریں گے ۔
حوزہ علمیہ کے طلاب و اساتذہ کا اجتماع

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ملک کے اقتصادی مسائل کے اعتراض میں ملک کے دیگر شھروں میں از جملہ مشھد اور تہران میں طلاب کے اعتراض آمیز اجتماع کے بعد اب حوزه علمیہ قم کے اساتذہ اور طلاب " اقتصادی عدالت " کے عنوان سے کل صبح مدرسہ فیضیہ قم میں اعتراض آمیز اجتماع کریں گے ۔

حوزه علمیہ قم کے طلاب و اساتذہ کا یہ اعتراض آمیز اجتماع ، ملک کے اقتصادی مشکلات کے حوالے سے رهبر معظم انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے بیان کی حمایت میں " اقتصادی عدالت " کے عنوان سے منعقد ہورہا ہے ۔

واضح رہے کہ یہ اعتراض آمیز اجتماع کل پنجشنبہ کو 10:30 صبح مرکز انقلاب اسلامی مدرسہ فیضیہ قم میں منعقد ہوگا جس میں سرزمین ایران کے معروف مقرر رحیم پورازغدی تقریر کریں گے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬