
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مسلم علماء یونین کے نائب جنرل سکریٹری الشیخ احمد الریسونی نے حج سے سیاسی استفادہ کرنے پر سعودیہ پر کڑی نکتہ چینی کی اور کہا: ریاض قطر ، کنیڈا اور سعودی مخالف سیاست مداروں کو حج کرنے سے نہ روکے ۔
الریسونی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حکومت ریاض حج کو منحصر کرنے سے پرھیز کرے کہا: اسلامی تعاون کی تنظیم ، حج کو ادارہ کرے اور حج پر نظارت کے فریضہ کو انجام دے ۔
انہوں نے اپنے بیان کے دوسرے حصہ میں سعودیہ عربیہ سے درخواست کی کہ وہ خانہ خدا کے متولی کے عھدہ سے کنارہ کشی کرے اور اسلامی تعاون کی تنظیم کہ جو اکثر مسلمانوں کی نمائندہ کمیٹی ہے حج کے ادارے کی ذمہ داری اس کمیٹی کے حوالے کرے ۔
واضح رہے کہ قطر کے مسلم وقف بورڈ نے اس ملک کے زائرین اور حجاج کے حق میں انجام پانے والے سعودی حکومت کے اقدامات کی بنیاد پر یہ اعلان کیا تھا کہ عمرہ اور حج کی انجام دہی کے لئے قطر کے باشندوں کا سعودی پہونچنا ناممکن ہوگا ۔
حرمین شریفین کی ادارہ کرنے والی کمیٹی نے اپنے اطاعیہ میں مسلم حکومتوں اور کمیٹیوں سے سعودیہ کے مقدس مقامات کے ادارہ کرنے کی بار دیگر تاکید کرتے ہوئے کہا: ان مناسک کے ادارہ کرنے میں ریاض کی شکست اور ہزاروں مسلمانوں کو حج و عمرہ سے محروم کیا جانا ، حج سے سیاسی استفادہ کی واضح دلیل ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۷۸