13 August 2018 - 13:16
News ID: 436869
فونت
عراق کی قومی سلامتی کونسل نے کہا کہ عراق کے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔
عراق کی قومی سلامتی کونسل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی قومی سلامتی کونسل نے ایران مخالف پابندیوں سے متعلق وزیراعظم حیدر العبادی کے بیانات کو متنازع بنانے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق، عراقی وزیراعظم کی صدارت میں قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں سے متعلق وزیراعظم کے بیانات کو توڑ مروڑ کے پیش کیا گیا جس میں کوئی حقیقت نہیں۔

سرکاری بیان کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے درمیان گہرے تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات ہیں جن کی حفاظت دونوں فریقین کے لئے اہمیت رکھتی ہے۔

دریں اثناء عراق کے حکومتی ترجمان سعد الحدیثی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اقوام کے خلاف پابندیوں کو ظالمانہ قرار دیا اور کہا کہ پابندیاں لگانا مشکلات کے حل کے لئے غلط طریقہ کار ہے۔

انہوں نے عراقی وزیراعظم کے حالیہ بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حیدر العبادی نے بھی ان پابندیوں کو غلط سمجھتے ہیں تاہم عراق کو ڈالر کے لین دین سے متعلق مالیاتی اور بینکاری شعبوں میں ان میں سے بعض پابندیوں پر مجبوری کے تحت عمل کرنا پڑے گا۔

عراق کے مرکزی بینک نے بھی ایک بیان میں کہا کہ ایرانی اور عراقی بینکوں کے درمیان یورو میں لین دین سے متعلق کوئی مسئلہ نہیں اور دونوں ممالک بہ آسانی یورو کرسنی میں لین دین کرسکتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬