اسلامی جمہوریہ ایران نے افغان دارالحکومت کابل میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے افغان دارالحکومت کابل میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ 'بہرام قاسمی' نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کابل میں سفاکانہ کاروائی میں معصوم جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغان قوم اور حکومت بالخصوص جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار ہمدری کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ بدھ کے روز کابل کے تعلیمی ادارے پر خودکش حملے کے نتیجے میں طالب علموں سمیت 48 افراد جاں بحق اور 67 سے زائد زخمی ہوگئے۔
افغانستان میں قائم اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے بھی ایک جاری کردہ بیان میں کابل خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے