21 August 2018 - 14:21
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 436939
فونت
افغانستان میں طالبان دہشتگردوں نے تین مسافر بسوں کو یرغمال بنا کر ۲۱ افراد کو اغوا کرلیا۔
طالبان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے قندوز کے علاقے میں گزشتہ شب تین مسافر بسوں کو یرغمال بنالیا جس میں مجموعی طور پر 170 افراد سوار تھے جن میں سے 149 مسافروں کو جانے دیا جب کہ 21 افراد کو سیکیورٹی اہلکار ہونے کے شبہے میں طالبان اپنے ہمراہ لے گئے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے میڈیا کو بتایا کہ 21 افراد کو طالبان کے قبضے سے رہا کرانے کے لیے سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کا آغاز کردیا ہے جس کے دوران 7 طالبان دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ آپریشن مغویوں کی بازیابی تک جاری رہے گا۔

مسافر بسیں قندوز صوبے کے ہائی وے  سے کابل کی جانب جارہی تھیں۔ یہ علاقہ طالبان کے زیر تسلط ہے۔ طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بسوں میں سیکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی کی اطلاع پر مسافروں کو یرغمال بنایا تھا۔

واضح رہے کہ افغانستان کے 99 ویں یوم آزادی کے موقع پر صدر اشرف غنی نے تین ماہ کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا جوطالبان کی جانب سے کارروائی نہ کرنے سے مشروط ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں