23 August 2018 - 13:11
News ID: 436949
فونت
افغان طالبان نے ۱۷ سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے روس میں ہونے والے امن مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔
افغان طالبان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس نے افغانستان میں امن کی بحالی اور 17 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے افغان طالبان کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے اور اس سلسلے میں روس کے دارالحکومت ماسکو میں انتہائی اہم اجلاس بھی رکھا گیا ہے جس میں ایران، افغانستان، پاکستان اور چین سمیت 11 ممالک کو مدعو کیا گیا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے مذاکرات کی کامیابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 4 ستمبر سے شروع ہونے والے امن مذاکرات سے چین، پاکستان اور ایران سمیت تمام علاقائی قوتیں ایک پلیٹ فارم پر آجائیں گی اور طالبان سمیت تمام ممالک کی جانب سے امن مذاکرات میں شرکت کے حوالے سے مثبت ردعمل ملا ہے۔

افغان طالبان کی جانب سے ماسکو مذاکرات میں شرکت امریکہ کی ایک اور شکست ہوگی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬