25 August 2018 - 17:09
News ID: 436961
فونت
انصاراللہ یمن کا انتباہ:
یمن کی عوامی قومی تحریک "انصاراللہ " نے ایک سعودی وزیر کی جانب سے حج کی ادائگی میں فلسطینیوں کی موجودگی اور غاصب صھیونیت کی تعریف کو خطرناک جانا ۔
 عبد السلام جابر

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، یمن کی عوامی قومی تحریک "انصاراللہ " کے ترجمان محمد عبد السلام نے غاصب صھیونیت کو قانونی حیثت دینے کیلئے سعودیہ کی جانب سے حج سے سیاسی استفادہ کرنے کی بہ نسبت متنبہ کیا ۔

انہوں نے سعودیہ میں اسلامی گائڈنس اور اسلامی امور سے متعلق وزیرعبد اللطیف آل الشیخ کی باتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ " اسرائیل فریضہ حج کی انجام دہی کے لئے مسلمانوں کو سعودیہ آنے میں روکاوٹ نہیں ہے " ایسی گفتگو نہایت ہی خطرناک ہے ۔

عبد السلام نے کہا: سعودی وزیر اوقاف کی باتیں غاصب صھیونی حکومت کو قانونی حیثیت دینے اور حج کے بدلے اسرائیل کو قانونی ماننے کا مقدمہ ہے ۔

واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل سعودیہ میں اسلامی گائڈنس اور اسلامی امور سے متعلق وزیر عبد اللطیف آل الشیخ نے غاصب صھیونیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل نے مسلمانوں کو حج پر آںے سے نہیں روکا جب کہ قطر نے مسلمانوں کو حج کی انجام دہی کے لئے سعودیہ سے آنے روک دیا ہے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬