رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الحرمین واچ نامی انٹرنیٹ ویب سائٹ نے حج کے امور میں سعودی عرب کی انتظامی کارکردگی پر نظر رکھنے والی کمیٹی کے حوالے سے لکھا ہے کہ سعودی عرب، مناسک حج سے حاصل ہونے والی آمدنی کا غلط استعمال کر رہا ہے اور اس نے حج کے ٹیکسوں میں اضافہ کر کے حاجیوں کو قرض لینے پر مجبور کر دیا ہے-
مذکورہ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آل سعود حکومت اور سعودی حکام، حج کو آمدنی کے ایک ذریعے کے طور پر دیکھتے ہیں اور وہ حاجیوں کی ضرورتوں اور اسلامی میراث کے تحفظ کو کوئی اہمیت نہیں دیتے-
حج کے امور میں سعودی عرب کی انتظامی کارکردگی پرنظر رکھنے والی کمیٹی نے آل سعود حکومت کے ذریعے حج سے اپنے اقتصادی مقاصد کے حصول کے لئے غلط فائدہ اٹھائے جانے اور غلط انتظامی روش کا حوالہ دیتے ہوئے ایک بار پھر کہا ہے کہ حج کا انتظام سبھی اسلامی ملکوں کی شراکت سے بننے والی ایک بین الاقوامی کمیٹی کے سپرد کیا جانا چاہئے جو حج اور حرمین شریفین کے امور اور انتظام چلائے-
یمن کے عوام کے خلاف سعودی حکومت کی مسلط کردہ جنگ کے اخراجات میں بے تحاشا ہونے والے اضافے کے سبب سعودی حکومت نے حج کو ان اخراجات کو پورا کرنے کے ایک اہم ترین ذریعے میں تبدیل کر دیا ہے-
مذکورہ کمیٹی نے پہلے بھی سعودی عرب پر الزام لگایا تھا کہ وہ حج کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے بھی استعمال اور عمرہ کرنے والوں کے قانونی حقوق کو پامال کر رہا ہے- /۹۸۸/ ن۹۷۷