فرانس کے صدر :
ایمنوئل میکرون نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ سکیورٹی کے حوالے سے امریکہ پر انحصار کرنے سے گریز کرے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر ایمنوئل میکرون نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ سکیورٹی کے حوالے سے امریکہ پر انحصار کرنے سے گریز کرے۔
اطلاعات کے مطابق امیکرون نے 250 کے قریب سفارت کاروں، ارکان پارلیمنٹ اور بین الاقوامی تعلقات کے ماہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کے لیے اب ممکن نہیں رہا کہ وہ اپنی سکیورٹی کے سلسلے میں امریکہ پر انحصار کرے۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا کہ یورپ کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہماری ذمّے داری ہے۔
فرانسیسی صدر نے واضح کیا کہ وہ آئندہ چند ماہ کے دوران نئی تجاویز پیش کریں گے۔ میکرون کے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ یورپ کی سکیورٹی کا جامع جائزہ لیا جائے جس میں روس کے ساتھ تمام یورپی شراکت دار بھی شامل ہوں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے