28 August 2018 - 15:00
News ID: 436992
فونت
مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج نے شہید فلسطینی نوجوان کے گھر کو بلڈوزر سے مسمار کر کے اہل خانہ کو دربدر کر دیا۔
اسرائیلی فوجی

ارسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج نے شہید فلسطینی نوجوان کے گھر کو بلڈوزر سے مسمار کر کے اہل خانہ کو دربدر کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے رملہ کے شمالی گاؤں میں ایک شہید فلسطینی کے گھر کو مسمار کر کے اہل خانہ کو دربدر ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے اس گھر کے ایک رہائشی 17 سالہ نوجوان محمد طارق ابراہیم کو رواں برس جولائی میں شہید کردیا تھا۔

اسرائیل کے حکام کی جانب سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فوج بلڈوزر کے ذریعے ایک منزلہ عمارت کو مکمل طور پر مسمار کر رہی ہے۔ 

عرب ذرائع کے مطابق فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر سعودی عرب اور اس کے اتحادی عرب ممالک خاموش تماشائي بنے ہوئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬