افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے پکتیا میں نامعلوم مسلح افراد نے تین اسکولوں پر راکٹوں اور بموں سے حملہ کیا ہے۔
کابل سے ہمارے نمائندے نے پکتیا صوبے کی پولیس کے حوالے سے خبردی ہے کہ مسلح افراد نے خواجہ خیل میں ایک انٹرکالج کو راکٹوں سے نشانہ بنایا جبکہ حضرت بلال اورسید جلال بخاری نامی دو انٹرکالجوں کو بم دھماکوں سے اڑا دیا۔
ابھی تک ان حملوں میں ہوئے ممکنہ نقصانات کی اطلاع نہیں مل سکی ہے اور نہ ہی کسی گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ افغانستان کی وزارت تعلیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں جاری بدامنی کی وجہ سے تعلیم کا شعبہ بہت زیادہ متاثر ہورہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بدامنی کی وجہ سے افغانستان کے تیس فیصد اسکولوں کی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے