روس کے صدارتی محل کریملن نے کہا ہے کہ تہران کی میزبانی میں ایران، روس اور ترکی کے درمیان ہونے والے سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شام میں امن کی بحالی کے طریقوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کریملن کے جاری کردہ بیان کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کے سربراہان مملکت آئندہ سہ فریقی اجلاس میں شام میں امن کی بحالی اور صورتحال میں بہتری لانے کے دیگر اقدامات پر گفتگو کریں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر ولادیمیر پوتن آستانہ عمل سے متعلق شام امن مذاکرات کے تین ضامن ممالک کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئے 7 ستمبر کو اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گے۔
اس دورے کے موقع پر صدر پوتن اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر حسن روحانی اور ترکی کے صدررجب طیب اردوغان کے ساتھ مشترکہ ملاقات میں شام میں امن و امان کی بحالی پر تبادلہ کریں گے۔
بیان کے مطابق، شام سے متعلق سہ فریقی اجلاس کے موقع پر تینوں ممالک کے سربراہوں کے درمیان الگ الگ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے