05 September 2018 - 16:56
News ID: 437064
فونت
فیکٹ چیکرز کے اعداد و شمار کے مطابق وائٹ ہاؤس میں پہنچنے کے بعد سے اب تک امریکی صدر ٹرمپ چار ہزار سات سو سے زا‏ئد جھوٹ بول چکے ہیں۔
ڈونالڈ ٹرمپ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیشنل پوسٹ اخبار نے لکھا ہے کہ فیکٹ چیکرز کے اعداد و شمار کے مطابق جو امریکی صدر ٹرمپ کے سبھی بیانات کا تجزیہ کرتا ہے، ٹرمپ نے اپنی مدت صدارت کے پانچ سو بانوے روز میں چار ہزار سات سو تیرہ بار جھوٹ اور غلط بیانی سے کام لیا ہے-

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کا مطلب یہ ہوا کہ امریکی صدر روزانہ آٹھ بار جھوٹ بولتے ہیں- فیکٹ چیکرز نے جب ٹرمپ  کا جھوٹ پکڑنے کا کام شروع کیا تھا تو اس کے مطابق ٹرمپ نے اپنے دور صدارت کے پہلے سو دنوں میں روزانہ تقریبا پانچ بار جھوٹ کا سہار لیا تھا لیکن اب جبکہ ان کے عہدہ صدارت کی مدت تقریبا چھے سو دن کے قریب پہنچ رہی ہے ان کے روزانہ جھوٹ بولنے کی شرح میں اضافہ ہو گیا ہے- /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬