رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ امریکہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور وہ اپنے مخصوص ایجنڈے اور یکطرفہ اقدامات کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے غلط فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے سفارتی مشن نے خاتون امریکی مندوب کے حالیہ بیانات کے ردعمل میں بیان جاری کردیا۔
امریکہ سلامتی کونسل میں اپنی مستقل رکنیت اور کونسل کی عارضی صدارت سے غلط فائدہ اٹھارہا ہے، وہ دوسروں پر یکطرفہ پابندیوں عائد کررہا ہے جو بین الاقوامی تعلقات کے خلاف جبر اور زربردستی کو ظاہر کرتی ہے۔
ایرانی مشن کے مطابق، امریکی صدر سلامتی کونسل کے اگلا اجلاس کی صدارت کریں گے جس کا ایجنڈا ایران ہے، امریکہ ایران پر مشرق وسطی کو عدم استحکام کے شکار کرنے کا الزام لگا رہا ہے جبکہ وہ خود مشرق وسطی کی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ، ناجائز صہیونی ریاست کی پشت پناہی کو جاری رکھتے ہوئے مسئلہ فلسطین کے حل میں مسلسل رکاوٹ بنا ہوا ہے۔
ایران کے سفارتی مشن نے کہا کہ داعش کے خلاف جنگ میں ایران فرنٹ لائن پر ہے اور اس حقیقت کو انکار نہیں کیا جاسکتا جبکہ دوسری جانب امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادیوں نے داعش جیسی دہشتگرد تنظیموں کی تشکیل میں ملوث ہیں۔/۹۸۹/۹۴۰/