12 September 2018 - 12:53
News ID: 437121
فونت
افغان طالبان افغانستان میں جاری تنازع کے خاتمے کے لئے امریکی حکام کے ساتھ مزید مذاکرات کے لئے اپنا وفد بھیجنے کی تیاری کررہے ہیں۔
کراچی میں۴ طالبان دہشتگرد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان افغانستان میں جاری تنازع کے خاتمے کے لئے امریکی حکام کے ساتھ مزید مذاکرات کے لئے اپنا وفد بھیجنے کی تیاری کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق طالبان کے دو عہدیداروں نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا ہے کہ طالبان رہنما تین سے چار رکنی وفد کی تیاری کے لئے ملاقات کررہے ہیں اور جس میں مختلف امور پر بات چیت کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ طالبان مذاکرات میں قیدیوں کے تبادلے کا معاملہ اٹھائیں گے اور اگر امریکہ نے قیدیوں کو رہا کرکے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا تو وہ ایک اور ملاقات پر بھی آمادہ ہوں گے۔

ان عہدیداروں میں سے ایک نے بتایا کہ مذکورہ ملاقات سے مستقبل کے مذاکرات کا تعین ہوگا اور ہم دیکھیں گے کہ آیا امریکہ مذاکرات میں سنجیدہ اور مخلص ہے یا نہیں۔

اگر ان مذاکرات کی تصدیق ہوتی ہے تو یہ ملاقات جولائی کے مہینے میں دوحا میں ہونے والے مذاکرات کا تسلسل ہوگا جہاں طالبان عہدیداروں نے امریکی محکمہ خارجہ میں جنوبی ایشیا کے لئے پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری ایلس ویلز سے ملاقات کی تھی۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬