اسرائیلی فوجیوں نے غزہ پٹی پر فلسطینیوں کے گھر منہدم کرنے سے روکنے والے امریکی لاء پروفیسر کو گرفتار کرلیا۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غزہ پٹی پر فلسطینیوں کے گھر منہدم کرنے سے روکنے والے امریکی لاء پروفیسر کو گرفتار کرلیا۔
یو ایس اے ٹو ڈے میں شائع رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے 66 سالہ فرینک رومانو کو گرفتار کرکے بیت المقدس کی جیل میں منتقل کردیا۔
اس حوالے سے اٹارنی جنرل گیبے لاسکی نے بتایا کہ امریکی پروفیسر کے خلاف بہت جلد سول کورٹ میں مقدمے کی سماعت ہو گی۔
گرفتار پروفیسر کے دوست نے بتایا کہ فرینک رومانو فرانس کی شہریت بھی رکھتا ہے جسے 2 فلسطینیوں کے ہمراہ خان الحمر گاؤں کے پاس سے گرفتار کیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ پٹی پر مہندم کرنے کے لیے لائے گئے ہیوی میشن کے سامنے فرینک رومانو احتجاجاً کھڑے ہوگئے۔
اسرائیل فوجیوں نے نقص امن کا الزام لگا کر تینوں افراد کو گرفتارکیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے