22 September 2018 - 14:07
News ID: 437198
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ خوزستان کے صدر مقام اہواز میں مسلح افواج کی پریڈ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں۱۲ افراد شہید اور ۶۰ زخمی ہوکئے ہیں۔
اہواز

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ خوزستان کے صدر مقام اہواز میں مسلح افواج کی پریڈ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں12 افراد شہید اور 60 زخمی ہوکئے ہیں۔ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 1 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایران میں آج ہفتہ دفاع مقدس منایا جارہا ہے اور ملک بھر میں فوجی پریڈ کا اہتمام کیا گيا ہے مرکزی پریڈ دارالحکومت تہران میں منعقد ہوئی  جس سے صدر حسن روحانی نے خطاب کیا۔ ادھر ایران کے صوبہ خوزستان میں مسلح دہشت گردوں نے فوجی پریڈ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور 60 زخمی ہوگئے ہیں ۔

صوبہ خوزستان کے گورنر، ولی فقیہ کے نمائندے اور اعلی فوجی کمانڈر اس بہیمانہ حملے میں محفوظ رہے۔  زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کی بنا پر شہداء کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔

ذرائع کے مطابق 4 مسلح دہشت گردوں نے اہواز میں فوجی پریڈ کو نشانہ بنایا سکیورٹی فورسز نے 2 دہشت گردوں کو موقع پر ہی  ہلاک جبکہ ایک دہشت گرد بعد میں ہلاک ہوگیا اور ایک دہشت گرد کو  گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہےجبکہ شہداء اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملے کی ذمہ داری الاحوازیہ دہشت گرد گروہ نے قبول کی ہے جسے سعودی عرب اور بعض دیگر عرب ممالک کی حمایت حاصل ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬