رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قابض صہیونی ریاست کے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن میں یہودی آباد کاروں کے لیے 610 نئے مکانوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض اسرائیلی حکومت نے غرب اردن کے شمال مشرقی علاقے میں قائم کردہ ایک یہودی کالونی میں 300 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی جبکہ مقبوضہ بیت المقدس میں 310 مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا گیا ۔
صہیونی حکام نے شمال مشرقی رام اللہ میں بیت ایل یہودی کالونی میں مکانات کی تعمیر کے لیے فلسطینی اراضی کی کھدائی شروع کردی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ صہیونی حکومت غرب اردن میں راملہ میں قائم بیت ایل یہودی کالونی میں 300 گھر تعمیر کرنا چاہتی ہے۔
اس کے علاوہ قابض صہیونی ریاست نے بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام پر 15، وسطی بیت المقدس میں بیت حنینا میں 75 اور جنوبی بیت المقدس میں نوف زبون کے مقام پر 220 مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔
الشیخ جراح میں جہاں یہودی آباد کاروں کے لیے مکانات تعمیر کیے جا رہے ہیں وہ وقف شدہ فلسطینی اراضی کا حصہ ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/