24 September 2018 - 13:05
News ID: 437220
فونت
حجت الاسلام حسن روحانی :
صدر ایران نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے امریکہ کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے معاملے کو اجاگر کریں گے۔
حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیویارک پہنچے کے فورا بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر ایران حجت الاسلام حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ نے دنیا بھر میں بہت سے وعدوں اور معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے اور جامع ایٹمی معاہدہ ان میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران علاقائی اور عالمی معاملات کے بارے میں ایران کے موقف کو کھل کر بیان کریں گے۔

حسن روحانی نیویارک میں اپنے قیام کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے علاوہ جنوبی افریقہ کے آنجہانی صدر نیلسن منڈیلا کی یاد میں منعقدہ خصوصی پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔

صدر ایران نیویارک میں امریکہ کی مسلم کمیونٹی کے رہنماؤں، خارجہ پالیسی کے ماہرین اور اہم ذرائع ابلاغ کے سینیئر ایڈیٹروں اور صحافیوں سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، ایوان صدر کے چیف آف اسٹاف محمود واعظی، صدر ایران کے سیاسی مشیر مجید تخت روانچی اور عالمی امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی بھی اس دورے میں صدر ایران کی معاونت کر رہے ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬