27 September 2018 - 10:41
News ID: 437250
فونت
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے دونوں ملکوں کو سالانہ تجارت کی مد میں ۳۵ ارب ڈالر کا نقصان پہنچ رہا ہے۔
ہند و پاک

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے دونوں ملکوں کو سالانہ تجارت کی مد میں 35 ارب ڈالر کا نقصان پہنچ رہا ہے۔

عالمی بینک نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ محاذ آرائی کے بجائے مصنوعی رکاوٹیں گرا کر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا شروع کریں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی صورت میں جنوبی ایشیا کی ان دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان تجارت کا حجم موجودہ 2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 37 ارب ڈالر ہو سکتا ہے۔ عالمی بینک کے مطابق محصولاتی اور غیر محصولاتی رکاوٹیں ختم کرنے سے جنوبی ایشیائی ملکوں کے مابین تجارت 23ارب ڈالر سے بڑھ کر 67 ارب ڈالر ہوسکتی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬