28 September 2018 - 14:25
News ID: 437262
فونت
بہرام قاسمی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کے خلاف صہیونی وزیر ا‏عظم کے دعوے مضحکہ خیز، بے بنیاد اور جواب دینے کے قابل نہیں ہے۔
 بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی منصوبوں اور سازشوں کی ناکامی کی طرف اشار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف صہیونی وزیر ا‏عظم کے دعوے مضحکہ خیز، بے بنیاد اور جواب دینے کے قابل نہیں ہے۔

یہ بات 'بہرام قاسمی' ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے' بینجمن نیتن یاہو' ناجائزصہیونی ریاست کے وزیر اعظم کےدعووں کے رد عمل میں کہی۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس میں صہیونی وزير اعظم کے بیان کو سیاسی نمائش قراردیتے ہوئے کہا کہ غاصب صہیونی وزير اعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں۔

انہوں نے اضافہ کردیا کہ دنیا کو اچھی طرح معلوم ہے کہ ایران کے خلاف صہیونی رجیم کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہوتے ہیں۔

ایرانی ترجمان نے کہا کہ ایران شدت سے ناجائز صہیونی ریاست کی دعوؤں کی تردید کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی جوہری سرگرمیوں کی نگرانی صرف بین الاقوامی جوہری توانایی ایجنسی کی ذمہ داری ہے جس کی بارہویں رپورٹ کے مطابق ایران نے جوہری معاہدے کے تحت اپنے کیے گئے وعدوں پر شفافیت کے ساتھ عمل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب میں نقشے اور تصاویر دکھاتے ہوئے دعوی کیا کہ تہران کے نواح میں ایک خفیہ جوہری مرکز قائم کیا گیا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ تہران حکومت جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے منصوبے کو چھوڑنے پر تیار نہیں ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی سے مطالبہ کیا کہ اس مرکز کا معائنہ کیا جائے۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬