چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری معاہدے پر عملدرآمد نہ کرنا، سلامتی کونسل کی ساکھ کی کمزوری کا باعث بن سکتا ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ نے جوہری معاہدے کی عالمی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس عالمی معاہدے پر عملدرآمد نہ ہوئے تو سلامتی کونسل کی ساکھ، علاقے اور عالمی امن کمزور ہوجائے گی۔
یہ بات 'وانگ یی' نے گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73ویں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدہ ایک چند فریقی اور عالمی سمجھوتہ ہے جو سلامتی کونسل اس کی حمایت کر رہی ہے اور یہ معاہدہ عالمی برادری کے مفادات کو فراہم کرتا ہے۔
وانگ نے کہا کہ جوہری معاہدے کے نفاذ کا تسلسل آج کی صورتحال کی ضرورت ہے لہذا تمام فریقین اس پر عملدرآمد کو جاری رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام موجودہ مسائل واضح مذاکرات کے ذریعہ حل کئے جا سکتے ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے