02 October 2018 - 18:08
News ID: 437299
فونت
ہانگ کانگ کی "ساوتھ چائینہ" اخبار نے اس بات پر انتباہ کیا ہے کہ ایران کی تیل پابندیاں ایشیا اور دنیا کی معیشت کیلئے بڑا خطرہ ہے۔
ایران کی تیل پابندیاں

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ کی "ساوتھ چائینہ" اخبار نے اس بات پر انتباہ کیا ہے کہ ایران کی تیل پابندیاں ایشیا اور دنیا کی معیشت کیلئے بڑا خطرہ ہے۔

اس اخبار نے منگل کے روز لکھا کہ واشنگٹن مختلف ایشیائی ممالک سمیت چین اور دنیا کے دوسرے ممالک کے لئے ایسے مسائل پیدا کر رہا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، ابھی صورتحال میں بعض تیل کمپنیاں بالخصوص ایشیائی اور چینی کمپنیاں امریکہ کی جانب سے ایران مخالف تیل پابندیوں کو نظرانداز کرکے ایرانی تیل خریدنے کو جاری رکھ رہی ہیں مگر کوئی شک نہیں ہے کہ ایسی پابندیاں دنیا کے لئے ایک خطرہ ہوسکتی ہے۔

اس اخبار نے کہا کہ بعض ممالک پابندیوں سے گریز کرنے اور ڈالر کے بغیر ادائیگی کے مختلف طریقوں کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔

ساوتھ چائینہ نے لکھا کہ چین کے پاس پابندیوں کی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے مختلف طریقے موجود ہیں اور چینی تیل کمپنیاں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ قومی کرنسی یوان کے ذریعہ تجارتی تعلقات قائم کرسکتی ہیں جیسی صورت میں پابندیاں کوئی اثر نہیں پڑیں گی۔

بیجنگ میں "جوہای جنرونگ" تیل کمپنی اور "کونلون" بینک ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم کر رہی ہیں۔

اس اخبار نے پیش گوئی کیا کہ چین اپنے مختلف طریقوں کے ذریعہ ایران سے پابندیوں کے باوجود پانچ لاکھ بیرل تیل درآمد کرسکتی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬