07 October 2018 - 11:33
News ID: 437332
فونت
ہزاروں اسکاٹش شہریوں نے برطانیہ سے آزادی کے مطالبے کے حق میں مظاہرے کئے ہیں۔
اسکاٹش

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع نے مظاہرے میں شریک لوگوں کی تعداد بیس ہزار سے زائد بتائی ہے۔ اسکاٹ لینڈ کے عوام حالیہ مہینوں کے دوران کئی بار آزادی کے لیے ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

 اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نیکولا اسٹرجن نے کہا ہے کہ بریگزٹ معاہدہ سامنے آنے کی صورت میں وہ برطانیہ سے علیحدگی کے لیے ریفرنڈم کا منصوبہ پیش کریں گی۔

 سن دو ہزار سولہ میں برطانیہ میں یورپی یونین سے علیحدگی کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کے بعد سے اسکاٹ لینڈ میں برطانیہ سے آزادی کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔

 اسکاٹ لینڈ کے عوام کی اکثریت نے بریگزٹ کی مخالفت میں ووٹ دیئے تھے اور وہ یورپی یونین میں باقی رہنا چاہتے ہیں۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬