09 October 2018 - 13:27
News ID: 437358
فونت
دنی انان :
اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات ڈنمارک کے سفیر نے جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈنمارک اور دوسرے یورپی ممالک کی ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کی مزید مضبوطی کے لئے کوشش کر رہے ہیں.
دنی انان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات ڈنمارک کے سفیر نے جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈنمارک اور دوسرے یورپی ممالک کی ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کی مزید مضبوطی کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران اور ڈنمارک کے درمیان اعلی سطح پر تعلیمی اور تجارتی دوطرفہ تعلقات دونوں ممالک کے مثبت تعلقات کی علامت ہے۔

انان نے کہا کہ تمام ادیان کے پیروکاروں کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران ایک محفوظ ملک ہے جو ڈنمارک اس موضوع پر توجہ مرکوز کر رہا ہے.

ایرانی غیرمسلم رکن پارلیمنٹ "کارن خانلری" نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، شام اور لبنان میں تمام ادیان کے پیروکار آسانی سے زندگی بسر کرتے ہیں جس کی اہم وجہ ان ممالک میں اہل بیت علیہ السلام کی سوچ کا پھیلاو ہے۔

خانلری نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد مختلف مذاہب کے درمیان گفتگو قائم ہوگیا جو اسلامی جمہوریہ ایران اس سلسلے میں سرگرم عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب شام اور عراق میں عیسائی شہری داعش دہشتگرد اور النصرہ فرنٹ کا شکار ہوگئی صرف ایران نے ان کے لئے انسانی بنیادوں پر امداد بھیجا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬