اقوام متحدہ کی سفیر برائے انسانی حقوق ینگہی لی نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم کے مرتکب میانمار کی عسکری قیادت کو عالمی عدالت میں پیش کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ میانمارحکومت روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم کی تحقیقات کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔
اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن نے مطالبہ کیا کہ میانمار حکومت کی اعلیٰ قیادت سے نسل کشی، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے جرم میں تحقیقات کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست راخین میں میانمار حکومت نے روہنگیا مسلمانوں پر بدترین مظالم کئے جن کے نتیجے میں 7 لاکھ 20 ہزار افراد کو پڑوسی ملک بنگلہ دیش ہجرت کرنا پڑی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں میانمار حکومت نے سفیر برائے انسانی حقوق ینگہی لی کو ملک میں داخلے سے روک دیا تھا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے