رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے نائب سفیر اسحاق آل حبیب نے گزشتہ روز جنرل اسمبلی کی تخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی نشست سے خطاب میں ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کی غیرقانونی علیحدگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے حق میں عالمی جوہری ادارے کی 12 رپورٹوں کے باوجود امریکہ نے نہ صرف اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا بلکہ غیرقانونی طور پر اس سے نکل گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ جوہری معاہدے سے نکلنے کے علاوہ انتہائی بے شرمی سے دوسرے ممالک کو دھمکی دے رہا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 پر عمل نہ کریں دوسری صورت میں امریکہ انھیں سزا دے گا۔
ایرانی سفیر نے خبردار کیا کہ ایسی یکطرفہ پالیسیوں سے سفارتکاری اور چند فریقی مذاکرات کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچے گا لہذا عالمی برادری کو چاہئے کہ امریکہ کے ایسے اقدامات پر خاموش نہ رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ناجائز صہیونی حکومت کے پاس مہلک ہتھیارہیں اور ان کے تجربات خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے میں شدید رکاوٹ بن رہے ہیں۔
اسحاق آل حبیب کا کہنا تھا کہ صہیونی اس حد تک گستاخ ہو گئے ہیں کہ ان کے وزیراعظم زیرزمین بنائے گئے خطرناک جوہری مراکز میں بیٹھ کر ایران پر جوہری حملہ کرنے کی دھمکی دیتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/