18 October 2018 - 17:54
News ID: 437434
فونت
اسرائیل کا ناقابل تسخیر کہلانے والا آئرن ڈوم سسٹم فلسطینیوں کے دیسی میزائلوں کے سامنے ناکام ہو گیا۔
 اسرائیلی میزائل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے بدنام زمانہ جاسوسی ادارے موساد سے وابستہ ویب سائٹ دبکا نے اپنی رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ آئرن ڈوم سسٹم کا اسرائیل کو کوئی فائدہ نہیں ہے۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ سسٹم اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے میزائلوں کو نہیں روک سکا اور اسرائیلی فوج کی کمزور نقاط کو واضح کر دیا ہے۔

مذکورہ ویب سائٹ نے بئرالسبع پر غزہ سے کیے جانے والے میزائل حملے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جینس غزہ میں میزائلوں کا پتہ لگانے میں بھی ناکام ہو چکی ہے۔

اسرائیلی ایئرواسپیس انجینئر اور اسرائیلی سیکورٹی نامی ایوارڈ حاصل کرنے والے ماہر موتی شیفر نے کہا ہے کہ آئرن ڈوم علاقے کا سب سے بڑا فراڈ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج عالمی سطح پر اس سسٹم کا پروپیگنڈا کر کے دنیا کے کئی ملکوں کو یہ سسٹم بیچ کر اربوں ڈالر کمانا چاہتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آئرن ڈوم سسٹم محض آواز اور روشنی کا ایک ڈرامہ ہے جو فلسطینیوں کے میزائلوں کا پتہ لگانے کی بھی صلاحیت نہیں رکھتا۔/۹۸۹/ف۹۷۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬