18 October 2018 - 18:07
News ID: 437437
فونت
حسین امیر عبداللہیان :
ایرانی اسپیکر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ آل سعود کے ہاتھوں نامور سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے امکانات کو رد نہیں کیا جاسکتا۔
حسین امیر عبداللہیان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی اسپیکر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ آل سعود کے ہاتھوں نامور سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے امکانات کو رد نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب سعودی عرب گزشتہ مہینوں سے یمن میں لاکھوں سویلین بشمول بچے اور عورتوں کا قتل عام کرچکا ہے تو اس سے یہ توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ اپنے مخالفین اور تنقید کرنے والوں کا بھی منہ بند کردے۔

اعلی ایرانی سفارتکار نے کہا کہ جمال خاشقجی کے کیس سے متعلق ہم ترکی کی تحقیقات کے نتائج کے منتظر ہیں۔

یاد رہے کہ جمال خاشقجی سعودی عرب کے شہری اور آل سعود کے نقاد ہیں۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ جمال کو استنبول میں قائم سعودی قونصل خانے کی عمارت میں قتل کردیا گیا ہے۔

امریکہ میں مقیم سعودی صحافی ترک شہر استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانے گئے تھے، انہیں اپنی منگیتر کے سفری دستاویزات بنوانے تھے۔ منگیتر قونصل خانے کے باہر گیارہ گھنٹے انتظار کرتی رہی لیکن جمال قونصل خانے سے بابر نہیں آئے۔/۹۸۹/ف۹۷۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬