28 October 2018 - 11:51
News ID: 437513
فونت
راشد الغنوشی:
تیونس کی النہضہ تحریک کے سربراہ راشد الغنوشی نے استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانہ میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ اور مجرمانہ قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاشقجی کے بہیمانہ قتل نے انسان کے سوئے ہوئے ضمیر کو بیدار اور سعودی عرب کو عالمی سطح پر رسوا کردیا ہے۔
راشد الغنوشی

رسا نیوز ایجنسی کے مطابق، تیونس کی النہضہ تحریک کے سربراہ راشد الغنوشی نے استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانہ میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ اور مجرمانہ قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاشقجی کے بہیمانہ قتل نے انسان کے سوئے ہوئے ضمیر کو بیدار اور سعودی عرب کو عالمی سطح پر رسوا کردیا ہے۔ راشد الغنوشی نے کہا کہ خاشقجی کے مجرمانہ قتل سے ایک طرف  میڈیا کی طاقت اور قدرت کا بھی پتہ چل گیا اور دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوگیا ہے کہ میڈیا کے ذریعہ سوئے ہوئے انسانی ضمیر کو بیدار اور مفاد پرست ظالموں کو رسوا کیا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل تیونس کی النہضہ تحریک نے خاشقجی کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ خاشقجی کا بہیمانہ قتل اسلامی اور بین الاقوامی اقدار کے منافی ہے/۹۸۸/ ن ۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬