30 October 2018 - 20:57
News ID: 437527
فونت
دمشق:
شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے اعلان کیا ہے کہ ادلب میں ہتھیاروں سے عاری علاقے کے قیام کے بارے میں روس اور ترکی میں ہونے والے اتفاق رائے کے باوجود امریکی حمایت یافتہ مسلح گروہ اس علاقے میں بدستور موجود ہیں۔
ولید معلم
رسا نیوز ایجنسی کےے مطابق، سوچی شہر میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ادلب کی سرحدوں کے اطراف میں ہتھیاروں سے عاری علاقے کے قیام کے بارے میں سمجھوتہ طے کیا ہے مگر امریکہ اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گرد اس علاقے میں بدستور موجود ہیں۔

شام کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ادلب کے طے شدہ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ طے شدہ سمجھوتے پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے اور ادلب شہر امریکہ و ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے کنٹرول میں ہے۔

ولید المعلم نے یہ بھی کہا کہ شام میں امریکہ کے نام نہاد اتحادیوں کے حملوں میں اب تک ہزاروں عام شہری مارے جا چکے ہیں اور یہ عمل اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف امریکی اتحاد کی کس قسم کی مہم جاری ہے۔

انھوں نے کہا کہ شام میں شامی فوج کے مقابلے میں دہشت گردوں کو ملنے والی پے در پے شکست سے دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی حقیقی مہم کا پتہ چلتا ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬