31 October 2018 - 16:57
News ID: 437532
فونت
پاکستان:
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
ظریف

رسا نیوز ایجنسی کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ  سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کے ہاتھوں اغوا شدہ  12 ایرانی سرحدی محافظوں کی رہائی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے وزير خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کے سلسلے میں تجاویز پیش کی ہیں۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں دہشت گردوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے ایرانی سرحدی محافظوں کی رہائی کے سلسلے میں بھر پور تعاون فراہم کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے سرحدی محافظوں کی رہائی کے سلسلے میں کسی بھی قسم کے اقدام سے گریز نہیں کرےگا/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬