04 November 2018 - 21:16
News ID: 437568
فونت
ایرانی گارڈین کونسل نے دہشت گردی کی فنانسنگ کی روک تھام (CFT)کے معاہدے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی شمولیت کو اصولی قوانین کے خلاف قرار دے کر اسے منظور نہیں کیا۔
سی ایف ٹی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی گارڈین کونسل نے دہشت گردی کی فنانسنگ کی روک تھام (CFT)کے معاہدے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی شمولیت کو اصولی قوانین کے خلاف قرار دے کر اسے منظور نہیں کیا۔

ایرانی گارڈین کونسل نے اپنے متعدد اجلاسوں میں دہشتگردی کے لئے انسداد مالی معاونت کے عالمی معاہدے (CFT) میں ایران کی شمولیت کا جائزہ کرکے اس کی تصدیق نہیں کی۔

یاد رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین نے 7 اکتوبر کو دہشتگردی کے لئے انسداد مالی معاونت کے عالمی معاہدے (CFT) میں اسلامی جمہوریہ ایران کی شمولیت کے بل کی منظوری پر اتفاق کیا۔

ایرانی پارلیمنٹ نے آج بروز اتوار 120 مخالفت اور143موافقت کے ووٹوں کے ساتھ دہشتگردی کے لئے انسداد مالی معاونت کے عالمی معاہدے (CFT) میں ایران کی شمولیت کے بل کی منظوری دی۔

تفصیلات کے مطابق، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس آن منی لانڈرنگ ایک عالمی ادارہ ہے جو جی-سیون ممالک (امریکا، برطانیہ کینیڈا،فرانس، اٹلی، جرمنی اور جاپان) کے ایما پر بنایا گیا ہے۔

اس ادارے کا مقصد ان ممالک پر نظر رکھنا اور اقتصادی پابندیاں عائد کرنا ہے جو دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں میں تعاون نہیں کرتے اور عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیے گئے دہشت گردوں کے ساتھ مالی تعاون کرتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬