06 November 2018 - 15:44
News ID: 437584
فونت
عراق کے نامور دینی رہنما آیت اللہ سیستانی کے نمائندے نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایرانی اور عراقی عوام کے درمیان مضبوط اتحاد دونوں ملکوں کی مشترکہ سازشوں کی ناکامی کے لئے ناگزیر ہے۔
حجت الاسلام شهرستانی و ذوالفقاری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے نامور دینی رہنما آیت اللہ سیستانی کے نمائندے نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایرانی اور عراقی عوام کے درمیان مضبوط اتحاد دونوں ملکوں کی مشترکہ سازشوں کی ناکامی کے لئے ناگزیر ہے۔

یہ بات ایران میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندے حجت الاسلام سید جواد شہرستانی نے منگل کے روز نائب ایرانی وزیر داخلہ برائے سیکورٹی امور حسین ذوالفقاری کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ اتحاد ایران اور عراق کے خلاف مشترکہ سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اہم توڑ ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مشترکہ دشمنوں کی شکست کے لئے ایران اور عراق ایک دوسری کی صلاحیتوں کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

حجت الاسلام شہرستانی نے مزید کہا کہ ایران اور عراق کے عوام ایک دوسرے کے بھائی ہیں جن کے درمیان گہرے مراسم ہیں۔ عوامی سطح پر رابطوں میں اضافہ کرنے کے ساتھ معاشی شعبوں میں مشترکہ سرگرمیوں کو مزید فروغ دیں۔

انہوں نے ایرانی مصنوعات کی عراق کو برآمدات میں بہتر بالخصوص ایران میں تیار ہونے والی مصنوعات کے معیار کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔

اس ملاقات میں نائب ایرانی وزیر داخلہ نے گزشتہ دنوں چہلم امام حسین (ع) کے سالانہ پیدل مارچ کے کامیاب انعقاد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی پوانٹس میں زائرین کے لئے سہولتوں میں اضافہ کردیا گیا جس سے زائراین کو درپیش مسائل میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی۔

حسین ذوالفقاری نے بتایا کہ ایران، عراق کی جانب سے چہلم کے ایام کے لئے ویزے کے حصول کو اٹھانے کا خواہاں ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬