11 November 2018 - 14:31
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 437630
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران نے عراق کے صوبے موصل میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے عراق کے صوبے موصل میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ 'بہرام قاسمی' نے اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اس مشکل گھڑی میں عراقی قوم اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔

قاسمی نے اس واقعے کو نفرت انگیز قرار دیتے ہوئے عراقی قوم اور حکومت بالخصوص جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، عراقی صوبے موصل میں جمعرات کے روز دہشتگردی حملے کے نتیجے میں بعض عراقی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬